بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستان

ویتنام کوریا اور سری لنکا کے بعد پاکستانی کرنسی کا نمبر 5ہو گیا

اسلام آباد(یو این اے)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر جس تیزی سے بڑھ رہی ہے اس نے ملکی تاریخی بلندی کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔ عالمی لحاظ سے بھی دیکھا جائے تو پاکستانی کرنسی کی قدر دیگر ممالک کے کرنسیوں کے مقابلے میں کئی گنا تیزی سے گر رہی ہے رواں سال 2023 کے پہلے ماہ کے دوران اب تک پاکستان میں ڈالر کی قدر میں 16فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو خطے میں کسی بھی ملک کے کرنسی کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ گزشتہ ماہ 30 جنوری کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 7روپے 3پیسے یعنی 2.6فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ اس کے مقابلے میں خطے کے12ممالک میں صرف بنگلہ دیش،سری لنکا،ویتنام اور فلپائن کی کرنسی میں گراوٹ آئی لیکن یہ گراوٹ بھی 0.1فیصد تا0.7فیصد تک محدود رہی۔جب کہ بقیہ7ممالک کی کرنسیوں میں ڈالر کے مقابلے میں اضافہ ہوا ٹاپ لائن سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال2023 میں مجموعی طور پر بھی اب تک گراوٹ کے لحاظ سے پاکستانی کرنسی سرفہرست ہے جس کی قدر میں 16فیصد کمی ہوئی جب کہ دوسرا ملک بنگلہ دیش ہے جس کی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 2.5فیصد گری باقی خطے کے 12ممالک میں سری لنکا سمیت کی کرنسیوں میں اضافہ ہوا ہے سال بہ سال موازنہ کیا جائے تو سری لنکن کرنسی میں ایک سال میں 45.1فیصد کمی ہوئی دوسرے نمبر پر پاکستان ہے جس کی کرنسی 34.5فیصد گری جب کہ بنگلہ دیش 18.8فیصد کرنسی گراوٹ کے لحاظ سے تیسرے نمبر ہے خطے میں ڈالر کے مقابلے میں مختلف ممالک کی کرنسیوں کی ویلیو کا جائزہ لیا جائے تو ویتنام کی کرنسی سب سے کم قیمت ہے جہاں ڈالر کی قیمت ویتنامی کرنسی میں 23ہزار472روپے ہے دوسرے نمبر پر انڈونیشیا کی کرنسی ہے جہاں ڈالر کی قیمت 14970روپے ہے تیسرے نمبر پر کوریا ہے جہاں ڈالر کی قیمت 1227.39روپے ہے۔ چوتھے نمبر پر سری لنکن کرنسی ہے جہاں ڈالر 366.83روپے ہے اور پانچویں نمبر پر پاکستانی روپے ہے پاکستان میں ڈالر کی قیمت مقامی کرنسی کے مقابلے میں 269.63روپے تک پہنچ گئی ہے۔خطے میں ملائشیا ڈالر کے مقابلے میں سب سے مضبوط کرنسی ہے ملائشیا میں ڈالر کی قیمت 4.24روپے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button