گوادراسپیڈ بوٹ کشتیوں میں تصادم ایک ماہی گیرسمندر میں لاپتہ

ایرانی تیل لانے والی دو اسپیڈ بوٹ کشتیوں کے مابین تصادم ہوا ہے

Goonj Live
Goonj Live
1 Min Read

گوادر(یو این اے)گوادر کے کنٹانی ہور میں دو اسپیڈ بوٹ کشتیوں میں تصادم ،ایک شخص سمندر میں گر کر لاپتہ،کہیں گھنٹے تلاش کے بعد بھی ماہی گیر کی نعش نہ مل سکی،انتظامیہ نے کنٹانی ہور پر ایرانی ترسیل کا کام بند کرادی تفصیلات کے مطابق گوادر کے کنٹانی ہور نامی سمندری علاقے میں ایرانی تیل لانے والی دو اسپیڈ بوٹ کشتیوں کے مابین تصادم ہوا ہے تصادم کے باعث کشتی میں سوار افراد ڈوب گئے باقی افراد کو بچا لیا گیا جبکہ ایک شخص ابھی تک لاپتہ ہے انتظامیہ نے کہیں گھنٹے مسلسل کوشش کی لیکن ڈوبنے والے شخص کی نعش نہ مل سکی مذکورہ واقعہ کے بعد انتظامیہ نے کنٹانی ہور پر ایرانی تیل کی ترسیل کے کام پر پابندی عائد کردی

Share this Article
Leave a comment