بلوچستانتازہ ترینپاکستان

گوادر,پلاسٹک تھیلے کے استعمال اور کاروبار پر پابندی عائد کردی

گوادر(یو این اے)محکمہ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی نے گوادر سٹی میں پلاسٹک کے تھیلے کے استعمال اور کاروبار پرمکمل طور پرپابندی عائد کردی۔ محکمہ تحفظ ماحولیات نے اپنے جاری نوٹس میں بتایا کہ آرڈینینس 2001 اور معزز عدالت عالیہ بلوچستان کے احکامات کے تحت پلاسٹ تھیلے کے استعمال اور فروخت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے ۔ایسے تمام کارخانہ دار، تاجران و دکانداراں جو 40مایکرون سے باریک پلاسٹک کے تھیلے بناتے یا کاروبار کرتے ہیں ان کو آخری بار تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ مذکورہ کا روبار کو 24 فروری 2023 سے پہلے ترک کردیں بصورت دیگر پابندی کی خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون برائے تحفظ ماحولیات بلوچستان 2012 کے تحت بلا امتیاز سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔لہذا صوبہ بلوچستان کے تمام کارخانوں، تاجران اور پلاسٹک گوداموں کو آخری بار تنبیہ کیا جاتی ہے کہ 4 فروری 2023 کے بعد آپ کے دکان، گودام یا شاپنگ مال سے پلاسٹک کے تھیلے برآمد ہونے پر ماحولیاتی قوانین کے مطابق سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی جس میں بھاری بھر کم جرمانہ FIR درج کرنا اور پلاسٹک ضبط کیا جائے گا

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button