
کوئٹہ(یو این اے)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ ہم پشتون ایک غنی قوم اور ہمارے وطن میں موجود وسائل کے مالک ہوتے ہوئے بھی بدحالی دربدری کے شکار ہیں یہ خدا کی طرف سے نہیں بلکہ حکمرانوں کی جانب سے ہمارے وسائل پر قبضے اور اس کی لوٹ کھسوٹ کی ناروا اور پشتونوں کے ساتھ جاری انسان دشمن پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ ہم تب تک سیال اور برابر نہیں ہوسکتے جب تک ہم زئی و خیلی کی گمراہ کرنے والے نعروں اور تقسیم در تقسیم رہنے کی حالت کو قومی سیاسی تحریک کے ذریعے ایک منظم تحریک میں نہیں بدلیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام ملک نانک ناصر کے مہمان خانہ میں بلیلی علاقائی یونٹ کے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس سے صوبائی آفس سیکرٹری ملک عمر کاکڑ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ذاکر حسین کاسی، محمد دین لالا، حاجی گلاب سلیمانخیل، عبدالرحمن افغانی، ولی وطن پال نے بھی خطاب کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض اسلم خلجی نے سرانجام دیئے۔



