
کوئٹہ(یو این اے )سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سوشل میڈیا پر سائیکل چلاتے ہوئے تصویر سے متعلق وضاحت کردی ۔گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی کی سائیکل چلاتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں لکھاگیاہے کہ نواب محمداسلم رئیسانی نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر احتجاجاََ سائیکل چلاناشروع کردیاہے اورسابق وزیراعلیٰ بلوچستان سے بیان منسوب کیاگیاہے کہ عوام کو پیٹرول کے پیسے بچا کر آٹا خریدنے کا مشورہ دے ڈالا ہے عوام سائیکل چلا کر پیٹرول کے پیسے بچائیں اور ان پیسوں سے اپنے پچوں کے لئے آٹا خریدیں سوشل میڈیا پر نواب محمد اسلم رئیسانی کی جانب سے پیڑول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف کیا جانے والا اس انداز میں احتجاج پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔تاہم اس سلسلے میں جب سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی سے رابطہ کیا تو انہوں نے تصویر کی وضاحت کرتے ہوئے بتایاکہ یہ ایک مہمان ملنے آیا تھا جس کی سائیکل چلائی توکسی نے بغیراجازت میری تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے اورمختلف تبصرے شیئر کئے جارہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے



