
کوئٹہ(یو این اے )پولیس سرجن کراچی سمیعہ طارق نے بلوچستان میں محکمہ صحت کے طبی سہولیات کی دعوئوں کی کھلی کھول دی ۔یاد رہے کہ اتوار کے روز بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے چاینکی اسٹاف کے قریب بس حادثے میں 41مسافر جھلس کر جاںبحق ہوگئے ناقابل شناخت لاشوں کو شناخت کیلئے کراچی منتقل کردیا اس سلسلے میںپولیس سرجن کراچی سمیعہ طارق کا موقف سامنے آگیاان کاکہناہے کہ حادثہ بلوچستان میں ہوا تھا، بدقسمتی سے بلوچستان میں کوئی طبی سہولیات دستیاب نہیں ہیںگذشتہ روز 38 لاشوں کو پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا، واتین اور مرد میڈیکولیگل ٹیم، مردہ خانہ اسسٹنٹ موجود تھے، مجھ سمیت پوری ٹیم نے مسلسل 11 گھنٹے سے زائد کام کیا، سمیعہ طارق کے مطابق ہم صوبائی دائرہ اختیار سے بڑھ کر جاں بحق افراد کے رشتے داروں سے ملے، دیگر نمونوں کے علاوہ تمام کے ڈی این اے سمیپل حاصل کیے، نمونوں کو محفوظ کرکے کراچی یونیورسٹی لیبارٹری تک پہنچایا، تمام لاشوں کو ایدھی سردخانے سہراب گوٹھ پر منتقل کیا ہے



