
کوئٹہ(یو این اے)اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم نے کہا ہے کہ لسبیلہ بس حادثے میں جاں بحق 38 افراد کی شناخت نہ ہوسکی نعشیں جھلس جانے کے باعث ناقابل شناخت ہیں شناخت کے لئے ڈی این اے کی مدد لی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت کوچ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 38 مسافروں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی جبکہ 3 جاں بحق افراد کیچہروں سے انکی شناخت کا عمل۔مکمل کر لیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم نے یو این اے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں جاں بحق تین افراد کی شناخت ہوگئی ہے جاں بحق ہونے والے بیشتر افراد آگ میں مکمل جھلس جانے کے باعث قابل شناخت نہیں رہے جنکی شناخت اب ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی جائے گی جسکے لئے تمام مسافروں کے لواحقین سے رابطے کئے جارپے ہیں واضع رہے کہ لسبیلہ میں بس کھائی میں گرنے اور آگ لگنے کے باعث 41 افراد جاں بحق ، 3 زخمی ہوئے تھے



