
کوئٹہ(یو این اے )محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹو ں میں ملک کے بیشتر مغربی اور بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا،تاہم شمالی بلوچستان، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان کاہے۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علا قوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔ اس دوران تاہم کوئٹہ اورمستونگ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیے گئے کم سے کم درجہ حرارت منفی 14، کالام منفی 11، چترال، گوپس منفی 08، پاراچنار منفی07، استور،قلات،مالم جبہ منفی 06، میرکھانی ،کوئٹہ اور اسکردو میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا



