
کوئٹہ(یو این اے)بابر اعظم اور سرفراز احمد 5 فروری کو بگٹی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سابق کپتان سرفراز احمد 5 فروری کو ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں اس نمائشی میں بابر اعظم ٹیم یلو اور سرفراز احمد ٹیم پرپل کے کپتان ہوں گے۔بگٹی اسٹیڈیم میں بابر اعظم کی قیادت میں شاہد آفریدی، وہاب ریاض ایکشن میں ہوں گیبابر اعظم کی ٹیم میں محمد حارث، دانش عزیز اور صائم ایوب بھی شامل ہیں۔ پی سی بی کے ذرائع نے یو این اے کو بتایا کہ کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں بلوچستان حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اشتراک سے نمائشی میچ کھیلا جائے گا دوسری جانب سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم میں افتخار احمد، محمد حسنین، نسیم شاہ اور عمر اکمل شامل ہیں
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



