بلوچستانتازہ ترینپاکستان

خالی بلدیاتی نشستوں کے انتخابات دوبارہ ہونگےالیکشن کمشنربلوچستان

کوئٹہ(یو این اے)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں14 دسمبر 2022 کو بلدیاتی حلقوں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات ہوئے۔ کافی حلقوں میں دو سے زائد امیدواروں کے ووٹوں کی برابری کی وجہ سے مختلف نشستیں خالی رہیں جن پر الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ بلوچستان کے 22 اضلاع جن میں پشین، چمن، نوشکی، خاران، شیرانی، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، موسی خیل، سبی، ہرنائی، زیارت، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، جعفرآباد، صحبت پور، کچھی، قلات، خضدار، سوراب، مستونگ اور کیچ شامل ہیں۔ ان اضلاع میں خواتین کی 117، ورکر کی 1، کسان کی 1، 6 میونسیپل کمیٹیز ، 1میونسیپل کارپوریشن اور 49 یونین کونسلز کی نشستیں خالی رہ گئی تھیں جن میں انتخابات ہونگے۔ انتخابی شیدول کے مطابق کل 28 جنوری 2023 تک ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کروائی جا سکتے ہیں۔ 30 جنوری کو نامزد امیدواروں کے نام آویزاں کئے جائینگے31 جنوری سے 3 فروری تک کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ 6 فروری سے 8 فروری تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کی جا سکیں گی۔ 10 فروری تک اپیلوں پر فیصلے ہونگے۔ 11 فروری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹیں اویزاں کی جائیں گی۔13 فروری تک امیدوار دستبردار ہو سکیں گے۔ 14 فروری کو امیدواروں کی انتخابی نشانات الاٹ کیئے جائیں گے۔ 5 مارچ 2023 کو پولنگ ہوگی۔ پولنگ صبح 8 سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی.

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

یہ خبر پڑھیں
  • مسٹر پتلو سمیت 9 نامزد 45نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ، 6 گرفتار

    مسٹر پتلو سمیت 9 نامزد 45نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ، 6 گرفتار

    پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی شادی کی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے مسٹر پتلو سمیت 9 نامزد اور 40 سے 45 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق مقدمہ پولیس…

  • بلوچستان میں مزید خاندانوں کا مسلح تنظیموں میں ملوث بھائیوں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا تعداد 108 سے تجاوز کرگئی

    بلوچستان میں مزید خاندانوں کا مسلح تنظیموں میں ملوث بھائیوں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا تعداد 108 سے تجاوز کرگئی

    (یو این اے)بلوچستان میںمسلح تنظیموں میں شمولیت اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف ان کے اہلخانہ کی جانب سے لاتعلقی کے اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ، مستونگ اور کچھی سے تعلق رکھنے والے مزید خاندانوں نے اپنے بیٹوں اور بھائیوں کے مبینہ طور پر مسلح تنظیموں میں شامل ہونے اور غیر…

  • وندر، محکمہ وائلڈ لائف کی مبینہ ملی بھگت

    وندر، محکمہ وائلڈ لائف کی مبینہ ملی بھگت

    وندر(یو این اے)وندر، محکمہ وائلڈ لائف لسبیلہ حب کی مبینہ ملی بھگت ساحلی آبی اور پہاڑی علاقوں میں نایاب پرندوں کا غیر قانونی شکار عروج پر پہنچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لسبیلہ ڈویژن کے ساحلی آبی دیہی اور پہاڑی علاقوں میں سائبیریا سمیت سرد علاقوں سے آنے والے مہمان پرندوں اور مقامی نایاب جنگلی…





https://www.goonjlive.com/23/01/2023/7570/

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button