بلوچستانتازہ ترینپاکستان

بلوچستان میں آئندہ جمعیت کی مضبوط حکومت بنے گی، مولانا عبدالغفور

منگچر(یو این اے)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں ملکی معیشت تباہ کردی،عام انتخابات میں جمعیت کلین سوئپ کریگی صوبے کی مزید شخصیات جمعیت علما اسلام میں شامل ہونگی بلوچستان میں آئندہ جمعیت کی مضبوط حکومت بنے گی ۔یہ بات انہوں نے جمعیت علما اسلام قلات کے جنرل سیکرٹری سردارزادہ میر سعید جان لانگو ،مولانا محمد عمر غزنوی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما حافظ ابراہیم لہڑی حافظ سلمان قاضی فدا الرحمن عادل محمد کاکڑ بھی موجود تھے۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بلوچستان سے مزید نامور شخصیات جمعیت علما اسلام میں شامل ہونگی عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا معیشت کو ٹھیک کرنے وقت کی ضرورت ہے عمران خان نے چار سال دور میں مہنگائی کو عروج پر لایا عالمی دنیا میں ملک کو تنہا کر دی اناڑی کپتان نے ملکی معیشت کو تباہ کر دی۔انہوں نے کہا کہ موسمی جماعتوں کازوال شروع ہو چکا ہے جمعیت علما اسلام روز بروز فعالیت کے جانب گامزن ہے عام انتخابات میں جمعیت علما اسلام تاریخی کامیابی حاصل کریگی ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان کے مظالم محکوم عوام کی حقوق کی پاسبان ہے جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ بلوچستان کے ترقی انکے حقوق کی بات کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کو بہتر گیس بجلی کی فراہمی کے لئے وفاق کردار ادا کریں یہاں کے معدنیات غریب عوام کا حق ہے

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button