
کوئٹہ(یو این اے)پاکستان ریلویز نے کارگو ایکسپریس کے کرائے 20 ہزار روپے کم کردیئے پاکستان ریلویز نے مال گاڑیوں سے آمدنی میں جنوری 2023 میں 24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، یکم سے 24 جنوری تک آمدنی ایک ارب 17 کروڑ 43 لاکھ روپے رہی۔ رواں ماہ مال گاڑیوں کی آمدنی میں 24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی معاشی مندی کے اثرات پاکستان ریلوے تک بھی پہنچ گئے، رواں ماہ کے دوران مال گاڑیوں سے آمدنی میں 24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ریلوے نے کارگو ایکسپریس کے کرائے 20 ہزار روپے کم کردیئے پاکستان ریلوے کے حکام نے یواین ایکوبتایاکہ جنوری 2022 کے 27 روز میں مال گاڑیوں سے ریلوے کی آمدنی ایک ارب 54 کروڑ روپے تھی دوسری جانب پاکستان ریلویز نے کارگو ایکسپریس کے کرائے میں 20 ہزار روپے کی کمی کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے کراچی سے لاہور فریٹ ویگن کا 2 طرفہ کرایہ 3 لاکھ 37 ہزار900 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ کراچی بندر سے بادامی باغ کرایہ 3 لاکھ 20 ہزار روپے کردیا گیا۔پاکستان ریلوے کے حکام نے ”یواین اے ”کوبتایا کہ 20 ہزار روپے فی ویگن کرائے میں کمی کا اطلاق آج 27 جنوری سے ہوگیا، 2 ماہ قبل کارگو ایکسپریس کے کرائے بڑھائے گئے تھے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ کوئٹہ سے لاہور کوئٹہ سے پشاور اور کوئٹہ سے کراچی کارگو نہ ہونے کے برابر ہے کیوں کہ کوئٹہ کے لئے جو بھی ٹرین آتی ہے وہ مچھ سے آگے نہیں آسکتی ہے
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



