
آٹے کی قیمت عوام کی پہنچ سے دور ہیں شہری مہنگے داموں میں آٹا خریدنے پر مجبور ہے
حب(یو این اے)بلوچستان کے صنعتی حب شہر میں مہنگائی کا جن بے قابو آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کیا جارہا ہے اسسٹٹ کمشنر سمیت پرائس کنٹرول کمیٹی خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف آٹے کی قیمت عوام کی پہنچ سے دور ہیں شہری مہنگے داموں میں آٹا خریدنے پر مجبور ہے حب شہر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2600 سے 2700 کے درمیان اور فی کلو 130 سے لیکر 145 کے درمیان فروخت کیا جارہا ہے، ہر دوکاندار نے اپنے من پسند ریٹ فکس کیا ہوا ہے جو کے عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے دوسری جانب انتظامیہ کے بے حسی کا یہ عالم ہے کہ دس لاکھ ابادی والے شہر حب میں کوئی یوٹیلیٹی اسٹورز قائم نہیں کیا گیا اور نہ ہی صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی سستا بازار لگایا گیا ہے،جہاں سے عوام کو ریلف مل سکے شہریوں نے یو این اے سے گفتگو میں کہا کہ حب میں آٹے کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے جس کے باعث عوام روٹی سے محروم ہوگیا ہے گھر کے چولہے بھی ٹھنڈی پڑھ گئے ہیں
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



