
کوئٹہ(یو این اے)شمالی بلوچستان میں شدید سردی کی لہر برقرار، زیارت، کان مہترزئی، قلات، خانوزئی، توبہ کاکڑی میں برفیلی ہوائیں،درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا۔ کوئٹہ میں مطلع صاف سردی کی شدت میں اضافہ ہواصوبے کے بیشتراضلاع میں موسم سرداورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدیدسردی کی لپیٹ میں ہیں،کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 07ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا،سب سے زیادہ سردی قلات اورزیارت میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی11ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت منفی05ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا، بارکھان میں کم سے کم منفی02 سبی میں 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، تربت میں کم سے کم08جبکہ پنجگورمیں منفی 02ڈگری سینٹی ریکارڈکیاگیا،اوڑمارہ اور گوادرمیں13اور جیونی میں 11جبکہ پسنی میں 12ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا،ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیادالبندین میں منفی04 جبکہ نوکنڈی میں منفی01،خضدارمیں کم سے کم سے منفی 03جبکہ لسبیلہ میں 07ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان میں آئندہ 24 گھنٹوں تک سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں۔میں گیس پریشر میں کمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں محکمہ سوئی سدرن گیس کی جانب سے یقین داہانیوں باوجود صوبائی دارلحکومت سمیت صوبے کے بیشتر علاقے شدید سردی میں گیس سیمحروم ہیں عوامی سماجی حلقوں نے سوئی سدرن کی جانب سے گیس پریشر کی عدم بحالی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام۔دشمنی اقدام قرار دیا گیا ہے۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



