
حلقہ میں اجتماعی ترقیاتی منصوبوں سے نیا دور شروع ہوگا،شاہ ز ین بگٹی
کوئٹہ(یو این اے )وفاقی وزیر برائے انسداد منشیاب و قومی اسمبلی میں جمہوری وطن پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نوابزادہ میر شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ سبی سمیت حلقہ انتخاب میں اجتماعی ترقیاتی منصوبوں سے خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہوری وطن پارٹی سبی کے آرگنائز خان بشیر خان باروزئی کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیاجمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ میر شاہ زین خان بگٹی نے کہا کہ سبی ڈیرہ بگٹی سوئی بھاگ سمیت حلقہ انتخاب ایک پرامن اور خوشحال علاقہ ہے حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان بھرمیں عوام کی خدمت امن ترقی خوشحالی کے لئے ہمارے اکابرین نے ہمیشہ کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ ہم ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس وژن کو جاری رکھے ہوئے ہیں سبی ڈیرہ بگٹی سمیت حلقہ انتخاب کی عوام باشعور ہو چکے ہیں وہ امن وامان کی بحالی اور خوشحالی کو پسند کرتے ہیں دہشت گردی سے کل بھی بیزار تھے اور آج بھی ہے ہم چاہتے ہیں کہ عوام ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے اسی مقصد کو لے کر اجتماعی ترقیاتی منصوبے دئیے سبی بختیار آباد میں ٹراما سینٹر گلیوں سڑکوں کی تعمیر سولر اسٹرئٹ لائٹس سولرز بھاگ سبی میں کوہلو ہرنائی ڈیرہ بگٹی میں سولر ٹیوب ویلز پینے کے صاف پانی کی فراہمی تعلیم و صحت کی سہولیات سمیت دیگر کئی میگا پروجیکٹ پر جلد کام شروع ہوگا جس کی تکمیل سے عوام مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ یکم مارچ سے شروع ہونے والی خانہ ومردم شماری میں جمہوری وطن پارٹی بھرپور انداز سے حصہ لے گی قومی فریضہ سرانجام دیکر اپنے حصہ کا رول پلے کریں گے انہوں نے جمہوری وطن پارٹی کے کارکناں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کا پیغام کونے کونے میں لے جائیں پارٹی کو مضبوط فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ کہ ہماری کارکردگی کاغذات میں نہیں بلکہ زمین پر نظر آرہی ہے جمہوری وطن پارٹی مردم شماری میں بھرپور حصہ لے کر قومی فریضہ پورا کریں گے۔کارکناں کو درپیش مسئلہ مسائل کا تدارک بھی کریں گے۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



