
کوئٹہ /اسلام آباد(یو این اے)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فل ممبر بینچ نے گزشتہ روزپشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں الیکشن کمیشن کے ممبران نے واضح طور پر نکالے گئے ممبران سے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کے قوانین اور ریکارڈ کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کی سربراہی(چیئرمین)میں درج رجسٹرڈ ہے اور مزید اس نام سے کوئی دوسری پارٹی رجسٹرڈ نہیں ہوسکتی اسی طرح الیکشن کمیشن کے علم میں یہ بات بھی لائی گئی کہ پارٹی سے نکالے گئے ممبران نے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی جوکہ پشاور ہائی کورٹ سے بھی خارج ہوئی ہیں۔مزید یہ کہ پارٹی کے چیئرمین جناب محمود خان اچکزئی کی طرف سے الیکشن کمیشن میں ممبر بلوچستان اسمبلی نصراللہ بڑیچ کو ڈی سیٹ کرنے کی ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں موصوف(نصراللہ زیرے )کو آئندہ پیشی پر جواب طلبی کے نوٹسز جاری کئے۔کیسز کی پیروی صوبائی صدر قہار خان ودان، لا سیکرٹری حبیب اللہ ناصر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، سنیٹر سردار شفیق ترین، اسد خان اچکزئی ایڈووکیٹ، نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ، پنجاب سنیئر نائب صدر ایمل خان مندوخیل ایڈووکیٹ نے کی
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



