بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستان

بلوچستان کی نجی جیل میں قید شہری بازیاب کروایا جائےسینیٹر مشتاق احمد

اسلام آباد(یو این اے )جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشتاق احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کی نجی جیل میں قید شہری خان محمد مری کے بیوی بچوں کو بازیاب کروایا جائے مشتاق احمد نے کہا کہ فواد چوہدری کے ساتھ بہت اختلاف ہیں مگر اس کے جو ساتھ ہو رہا ہے وہ غلط ہے، ہمیں اصولوں کے ساتھ چلنا چاہیے۔سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ اعظم سواتی کو ایک ٹویٹ پر گرفتار کیا گیا لیکن پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلے پر کوئی بات نہیں کرتا، پارلیمنٹ ہاوس کی توہین پر کوئی بات نہیں کرتا، دبئی کا ٹریفک سگنل پاکستان کے قانون سے زیادہ طاقتور ہیسینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ دکی کے علاقے میں خان محمد مری کے بیوی بچے نجی جیل میں ہیں، انہیں بازیاب کروا کر معاملہ انسانی حقوق کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ غریب آدمی کی آواز بنے اور ظلم ختم ہونا چاہیے، بلوچستان میں وسائل پر ظلم ہو رہا ہے

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button