
اسلام آباد(یو این اے) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہاہے کہ بلوچستان میں قانون کی بالادستی کے لیے ہمارا منصوبہ آج مکمل ہو گیا اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے انسدادِ منشیات یو این او ڈی سی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا سیکیورٹی اور معیشت کے شعبوں میں مشترکہ مفادات کے حامل ہیں بلوچستان میں قانون کی بالادستی کے لیے 15 ملین ڈالرز سے زائد کی رقم خرچ کی، اس رقم سے جدید گاڑیاں اور متعلقہ ہتھیار خریدے گئیامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں تجارت، معیشت اور دیگر شعبے ہماری ترجیحات ہیںپاکستان کے ساتھ تع لقات میں سیکیورٹی ایک اہم جزو ہے، ہم پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قانون کی بالا دستی سے پولیس کا نظام بہتر ہوا ہے
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



