بلوچستانتازہ ترینپاکستان

پاک بھارت کشیدگی سے دونوں جانب لاشیں گرینگی، حنا ربانی کھر

اسلام آباد( یو این اے) وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی نے کہاہے کہ بھارت کے منفی رویے کے باوجود پاکستان امن کی راہ پر چلتا رہے گا، ایل او سی پر پاکستان بھارت کے مابین کشیدگی میں کمی آئی ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ مودی سے متعلق بی بی سی کی ڈاکومینٹری ثبوت ہے ہم سرحدوں پر کشیدگی کے حق میں ہرگز نہیں اور نہیں چاہتے کہ سرحدوں پر کشیدگی سے دونوں سائیڈ پر لاشیں گریں۔سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہم خطے میں خون نہیں بہانا چاہتے کیونکہ ہماری پالیسی بہت واضح ہے کہ ہم خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیں۔ ہمیں سیاست کے بجائے ریاستی پالیسی کو اپنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبیتحفظ حاصل ہے لیکن بھارت میں اقلیتیوں کے ساتھ بہت برا سلوک ہو رہا ہے

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button