بلوچستانتازہ ترین

چودھری شجاعت حسین مسلم لیگ(ق)کی صدارت سے فارغ کردیا

لاہور(یو این اے)مسلم لیگ ق کی جنرل کونسل کا اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں پنجاب، کے پی، بلوچستان، سندھ کے پارٹی عہدیدار اور رہنما شریک ہوئے ،پرویز الہی کو 5 سال کیلئے بلامقابلہ صدر منتخب کر لیاگیا،چودھری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کی صدارت سے فارغ ہو گئے، طارق بشیر چیمہ بھی پارٹی عہدے سے فارغ ہو گئے۔جنرل کونسل اجلاس میں چودھری وجاہت حسین مسلم لیگ (ق)پنجاب کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے،کامل علی آغا کو پنجاب کا جنرل سیکرٹری منتخب کرلیاگیا ادھر یو این اے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین ہی ہیں۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ (ق) کا مسلم لیگ ہاس ڈیوس روڈ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چوہدری شجاعت حسین کو صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔چوہدری سالک حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے اس کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ کے سنجیدہ لوگ چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ ہیں۔ ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین ہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر ظاہر کردیں گے کہ یہ ڈرامہ کیوں کیا جارہا ہے، انہوں نے اپنے آپ کو پی ٹی آئی میں کیوں ضم نہیں کیا۔طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ یہ غیر آئینی حرکت ہے، الیکشن کمیشن میں فیصلہ محفوظ ہے. نے کہا کہ لاہور میں جنرل کونسل کی میٹنگ سے متعلق پیغام ملا ہے، ملک کی سیاست میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی جنرل کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں کی نمائندگی ہوگی، الیکشن کمیشن میں فیصلہ محفوظ ہے، امید ہے فیصلہ جلد سنا دیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کارکنان کے حق میں ہوگا۔ق لیگی رہنما نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الہی کی رکنیت معطل کی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ضم ہوتے ہوتے عمران خان کے شانہ بشانہ الیکشن لڑنے پر آگئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دو مرتبہ وزیر اعلی اور اسپیکر رہنے والے قابل احترام ہیں۔ پرویز الہی سے سنجیدگی کی توقع کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ قومی اسمبلی میں پارلیمانی اکثریت ہمارے ساتھ ہے، لاہور کے گرد و نواح کے لوگوں کو اکٹھا کر کے صدر اور سیکریٹری کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔اس موقع پر چوہدری سلک حسین کا کہنا تھا کہ انہوں نے 28 جولائی والا قدم اٹھایا ہے، چوہدری شجاعت کو ہٹا ہی نہیں سکتے، صرف خبر بنانے کیلیے ایسا کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں اجلاس بلا کر خالی صفحوں پر دستخط کروائے گئے، عمران خان نے انہیں کہا ہوگا کہ اپنی سیٹیں تو سنبھالیں۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ جلد بازی میں فیصلہ کیا گیا، صرف دھوکا دیا جارہا ہے، قانونی و آئینی طور پر چوہدری شجاعت حسین ہی پارٹی کے صدر ہیں

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button