
کوئٹہ(یو این اے )غلامان صحابہ کے سربراہ حاجی رفیق مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میںگیس موت کا پروانہ بن گیاہے ،کوئٹہ شہر میںروزانہ صبح4سے 5لاشیںاٹھانا پڑتی ہے ،دن کو گیس نہیں تو پھر رات کو کہاں سے گیس آجاتی ہے ،گیس کی وجہ سے جاںبحق ہونے والوںکی ایف آئی آر سوئی سدرن کے خلاف کاٹ دی جائیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام وخاص قدرتی گیس اللہ رب عزت کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے جس کی ہم نے نا شکری کی اللہ تعالیٰ نے وہ نعمت سے ہم سے لے لیں اللہ رب العزت کے دین اور اسلام کی ناقدری کی تو اللہ نے ہم پر گیس کوموت کا پروانا بنادیا جب اخبار اٹھائوں تو روزانہ 4سے6افراد گیس کی باعث زندگی کی بازی ہار گئے ہوتے ہیں ،حکام سے مطالبہ ہے کہ وہ گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر سے سوال کرے کہ لوگوں کو دن میں گیس کی ضرورت ہوتی ہے رات 12بجے کہاں سے گیس آتا ہے اس وقت گیس دینا تو مطلب سردی سے بچائو نہیں بلکہ غریب ہی مٹائو والا حساب ہوگیاہے ،روزانہ لوگوں کو 4سے 5لاشیں اٹھانا پڑتی ہے ،آخر یہ ظلم کب تک جاری رہے گا اگر گیس نہیں ہوتی تو پھر رات کو گیس کہاں سے آتاہے یہ پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ کیوں ہوتاہے ۔سوئی سدرن گیس کمپنی پروپیگنڈہ سے کام لے رہی ہے ،گیس کاکام مکمل ہوگیاہے اور گیس پریشر آہستہ آہستہ آرہاہے یہ گیس نہیں بلکہ عوام کی موت ہے ،بلوچستان پہلے ہی سے لاوارث تھا لیکن اب شاید ایم ڈی چھٹی منانے فرانس گئے ہوئے ہیں،انہوں نے کہاکہ عوام آٹے کیلئے پریشان ہیں اور لائن میںکھڑے ہوکر گھر کیلئے آٹا لیتے ہیں جبکہ دوسری جانب گیس جیسے موت کا پروانہ لیکر کھڑا رہتاہے ۔بلوچستان میں خزانہ خالی لیکن آئے روز کوارڈینیٹرز بھرتی ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ قرآن کریم اللہ رب العزت کا کلام مبارک ہے جو بد بخت اس کی توہین کرے گا وہ اللہ رب العزت کی گرفت میں ہوگا چاہیے ملک ہو یا فرد ہم تو اللہ رب العزت کے کلام پاک کے نام پر مار کھانے والے ہیںمال کھانے والے نہیں قرآن کریم کی توہین جو بھی کریں و سزاء کا مستحق ہے چاہیے ایران ہو یا سویڈن یہ عجب بات ہے جب قرآن کا توہین ایران کریں تو سب گونگے بہتے بن جاتے ہیں اور یورپی ملکوں میں کوئی بدبخت کافر کرتا ہے تو سب بول پڑھتے ہیں جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں آخر ایران کے خلاف کیوں نہیں بولتے قرآن کا دشمن جو بھی ہو وہ مسلمان نہیں مسلمانوں کے لئے اللہ رب العزت کے تمام مقدس کتابوں کی توہین کفر ہے جو ہر مسلمان کا ایمان ہے ۔



