بلوچستانتازہ ترینپاکستان

فواد چوہدری کو گرفتار کر لیا گیا

فواد چوہدری
فواد چوہدری

لاہور / اسلام آباد (یو این اے) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو ہتھکڑی لگا کر کینٹ کچہری پہنچا دیا گیا۔ پولیس نے سخت سکیورٹی میں فواد چودھری کو لاہور کی کینٹ کچہری عدالت میں پیش کیا جہاں ان کی اسلام آباد منتقلی کے لیے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔ فواد چودھری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے جو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ فواد چودھری کو اسلام آباد منتقل کرنے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں پولیس ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو پنجاب پولیس نے لاہور سے ان کے گھر سے گرفتار کر لیا تھا فواد چوہدری کو چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ممبران کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی. یو این اے کے مطابق فواد چوہدری نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ جو مقدمہ درج ہوا ہے اس پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ نیلسن منڈیلا پر بھی یہی مقدمہ تھا کہا جا رہا ہےبغاوت کی ہےمیں سابق وفاقی وزیر اور سپریم کورٹ کا وکیل ہوں مجھے عزت احترام کے ساتھ ٹریٹ کیا جائے فواد چودھری نے کہا کہ جس طرح گرفتار کیا گیا وہ مناسب نہیں تھا فون کرتے میں خود ہی آ جاتا ‏فواد چوہدری کا عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ سابق وفاقی وزیر اور سپریم کورٹ کا وکیل ہوں مجھے عزت احترام کے ساتھ ٹریٹ کیا جائےجس طرح گرفتار کیا گیا وہ مناسب نہیں تھا فون کرتے میں خود ہی آ جاتا گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد لاہور میں احتجاج کیا تھا جبکہ گذشتہ رات ہی پی ٹی آئی نے اپنے کارکنوں کو چیئرمین عمران خان کی لاہور کے علاقے زمان پارک میں واقع رہائش گاہ پہنچنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد فواد چوہدری بھی کارکنوں کے ہمراہ زمان پارک پہنچے تھے۔ اس موقع پر فواد چوہدری نے جوشیلا خطاب کیا، جس کے بعد ان کی گرفتاری کی خبریں سامنے آئیں۔

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button