
لندن/کوئٹہ(یو این اے )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد وسابق وزیراعظم میاںمحمدنوازشریف نے کہاہے کہ بلوچستان ہمیشہ سے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا اہم کردارادا کرتارہا ہے پارٹی کو یہاں کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے جس کے حل کیلئے ترجیحی اقدامات اٹھانے کی پالیسیاں مرتب کی جارہی ہے اس میںکوئی دو رائے نہیں کہ اہل بلوچستان نے پارٹی کا پرچم ہمیشہ سربلند رکھا ہمارے اور بلوچستان کے رابطے اتنے مضبوط ہیں کہ سیاسی اختلافات پیدا کرنے والے انہیں نہیں توڑ سکتے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء سابق صوبائی وزیر شیخ جعفرخان مندوخیل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ،سینیٹرافنان اللہ ودیگر بھی موجود تھے ۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان کو جن مسائل کا سامناہے اس کے حل کیلئے گزشتہ حکومت نے جس غیر سنجیدگی کامظاہرہ کیا وہ ان کاناقابل تلافی گناہ ہے ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ پالیسیوں اور حقیقی قیادت کی ضرورت ہے مگر افسوس کہ ماضی میںتبدیلی کے نعرے لگانے والوںنے اپنے مفادات کوتقویت بخشتے ہوئے بلوچستان کے اہم مسائل کو پس پشت ڈال دیا جس کی بنیاد پر آج وہاں مشکلات کے انبھار لگے ہیں تاہم پاکستان مسلم لیگ(ن) ہمیشہ سے بلوچستان کے مسائل کاادراک رکھتی ہے بلکہ اس کے حل کیلئے مثبت وموثر پالیسیاں مرتب کی ہوئی ہے ہماری خواہش ہے کہ اہل بلوچستان کو ملک کے دیگر عوام کی طرح سہولیات فراہم کرکے یہاں نظام تعلیم،صحت اوردیگر عوامی شعبہ جات کو بہتری کی جانب لایاجائے ،انہوں نے کہاکہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہماری ہر آواز پر اہل بلوچستان نے لبیک کہاہے اور ہمیشہ سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم پر جدوجہد میں بلوچستان کی عوام نے ہر اول دستے کاکرداراداکیاہے میں اور ہماری جماعت بلوچستان کی عوام کی بے شمارقربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے اور انہیںیقین دلاتے ہیںکہ ان کی طرز زندگی کی بہتری کیلئے مسلم لیگ(ن) ماضی کی طرح کبھی بھی مصلحت کاشکار ہوکراقدامات سے پیچھے نہیںہٹے گی بلوچستان کی عوام سے اپیل ہے کہ وہ مسلم لیگ(ن) پر اپنے یقین کومزیدمستحکم کریںتاکہ ہم سب مل کر مشکلات کے ازالے کیلئے جاری جدوجہد کو منزل تک پہنچاسکے ،اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہاکہ بلوچستان میں پارٹی مزید مستحکم ومنظم ہورہی ہے لوگ جوق درجوق پارٹی پلیٹ فارم پر یکجاہورہے ہیںبلوچستان کی عوام کو مکمل یقین ہیں کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت ان کے مسائل کے حل کو نہ صرف سنجیدگی سے لیتی ہے بلکہ اس کے حل کیلئے بھی ترجیحی اقدامات اٹھانے پر یقین رکھتی ہے انہوں نے بتایاکہ صوبے کے بڑے سیاسی نام پارٹی کے ساتھ جڑنے کے منتظر ہیں اور جلد ہی بلوچستان مسلم لیگ(ن) کامضبوط قلعہ بن کر سامنے آئے گا۔



