بلوچستانتازہ ترینپاکستان

ہم پاکستان کو دوبارہ پائوں پر کھڑا کریں گے

لاہور ،،،پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ، پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کے گورنر آئین سے بغاوت کے مرتکب ہو رہے ہیں ، ان پر آرٹیکل 6 کے کیسز بنیںگے اور ہمیں جب بھی موقع ملے گا ان کے گلے میں وہی رسے فٹ آئیں گے جو آئین نے دئیے ہیں،نگراں سیٹ اپ میں آنے والے یا ایڈمنسٹریشن کے وہ لوگ جو سامنے یا پس پردہ جمہوری عمل میں مداخلت یا اثر انداز ہونے کی کوشش کریں گے ان پر بھی آرٹیکل 6 کا مقدمہ بنایا جائے گا ، محسن نقوی کی جانبداری اور کرپشن کے ثبوت سپریم کورٹ میں پیش کرنے جارہے ہیں ،اگر سپریم کورٹ ہمارے سپیکر کی رولنگ کو ختم نہ کرتی تو آج ملک میں الیکشن ہو چکے ہوتے اور آج ہر چیز اپنی جگہ پر آچکی ہوتی ، سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے ملک میں سیاسی بحران پیش آیا جس سے بائیس کروڑ عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔ تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما فواد چوہدری نے وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر کے ہمراہ زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کی ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کے اندر بہت بڑا معاشی میلٹ ڈائون ہو رہا ہے ، بجلی نہیں ہے ، بحران اپنی آخری حدوں کوچھو رہا ہے ، اس تمام معاشی بحران کو ایک طرف رکھتے ہوئے بڑے دکھ کی بات ہے کہ ہمارے مقتدر حلقے اورجو پی ڈی ایم کی حکومت ہے لگ رہا ہے کہ ان کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیںہے ، ان کی بس ایک ہی خواہش رہ گئی ہے عمران خان کو کیسے باہر کرنا ہے باقی انہیں دنیا کی کوئی پرواہ نہیں ہے ، 22کروڑ عوام کا ملک بالکل لاوارث ہو گیا ہے ۔وزیر اعظم اور کابینہ جس طرح سے حکومت کرہے ہیں اس پر شرم آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تحریک انصاف کے ممبران کے استعفے قبول ہی نہیں ہو رہے تھے ، راجہ ریاض کو ہٹانے کے لئے ہمارے محدود تعداد میں لوگ اسمبلی جارہے تھے ، تین روز تک سیکرٹریٹ بند تھا اور پھر سیکرٹریٹ الیکشن کمیشن سے نوٹیفکیشن آ جاتا ہے، الیکشن کمیشن کی حیثیت منشی کی ہوگئی ہے،اداروں کا زوال جو ہم نے اس حکومت کے دوران دیکھا ہے پاکستان میں اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا ، الیکشن کمیشن کو فون کیا جاتا ہے الیکشن کمشنر کلرک کی طرح دستخط کر کے بھجوا دیتا ہے ، الیکشن کمشنر کو حکم دیا جاتا ہے کہ محسن نقوی نگراں وزیراعلیٰ ہوگا اس پر دستخط کر دیتا ہے ، اگرآپ اتنے کمزور ہیں تو گھروں میں بیٹھے ۔ اقتدار اوربادشاہی سدا نہیں رہتی ، یہ جو لوگ نگراں حکومت میں لگ رہے ہیں چاہے وزیر اعلیٰ ہو یا الیکشن کمشنر ہو یا باقی لوگ ہوں آپ تین ماہ کے لئے ہیں پانچ ماہ یا ایک سال کے لئے ہیں ،آپ لوگوں کا پیچھا ہم اس وقت تک کریں گے جب تک آپ کو قرار واقعی سزا نہ دلوا لیں ، یہ پاکستان کے عوام کا ہم پر قرض ہے کہ اس رجیم چینج میں شامل لوگ جو پاکستان کی عوام کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں ان کو ان کے گھروں تک چھوڑکر آئیں گے ،پاکستان کے عوام اس ظلم کو معاف نہیں کریں ے،نگران وزیر اعلی تو ایک چہرہ ہے پیچھے تو کوئی اور ہے، لاہور کے لوگوں نے ان کو مسترد کر دیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ جو افسران 25مئی کے واقعات میں ملوث تھے جنہوںنے انسانی حقوق کی بد ترین پامالی کی انہیں پنجاب میں واپس لایا جارہا ہے ، ہم نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے جو لوگ 25مئی کے واقعات میں براہ راست ملوث تھے ان کوتعینات نہ کیا جائے ، اگر ان لوگوںکو تعینات کیا گیا یایہ لوگ تعینات رہے تو الیکشن کمیشن ، ممبران ان کے خاندانوں کو اور ان لوگوں کو ہم وارننگ دیتے ہیں اگرزیادتیوں کا سلسلہ ہوا تو وہ اسی طرح واپس ہوگااس کا واضح لکھ لیں ، ہم نے بڑا صبر اور احتیاط کی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ قومی اسمبلی کی نشستیں پر کرنے کے لئے 17سے20ارب روپے چاہئیں، پنجاب اورخیبر پختوانخواہ کی اسمبلیاں تحلیل ہیں ، ان کے انتخابات کے لئے45یا 50ارب خرچ ہونے ہیں، اگر تین ماہ بعد قومی اسمبلی توڑیں گے تو پھر اتنے پیسے خرچ ہوں گے ، اس وقت 65فیصد نشستیں خالی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے کہتا ہوں اگر سپریم کورٹ نے ہمارے سپیکر کی رولنگ کو ختم نہ کیا ہوتا الیکشن ہو چکے ہوتے ،آج ہر چیز اپنی جگہ پر آچکی ہوتی ، سپریم کورت کی رولنگ کی وجہ سے سیاسی بحران پیش آیا ، نا اہل وزیر اعظم اورکابینہ کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ملک میں چوبیس گھنٹے بجلی بند رہی جبکہ وزیر توانائی کبھی ایک دکان اور کبھی دوسر ی دکان پر پائے کھا رہا تھا ۔ہمارے دور میں 10گھنٹے بند رہی تو ہمارا وزیر توانائی عمر ایوب آپریشن روم میں رہا ، رات کو سوایا نہیں ۔انہوںنے کہا کہ آج پاکستان میں جو سیٹ اپ چلایا جارہا ہے اس کا آئین سے کوئی تعلق نہیں ، یہ مافیاز کا سیٹ اپ ہے ،جنہیں مسلط کیا گیا ہے ہم انہیںمسترد کرتے ہیں، سیاسی میلٹ ڈائون بھی ہو چکا ہے ، جن اسمبلیوں میں 65فیصد لوگ ہی نہیں وہ آئینی سیٹ اپ نہیں چل رہا ، ملک میں آئین کو بحال کیا جائے ، ملک میں نگراں حکومتیں بنائی جائیں اورملک کو عام انتخابات کی طرف لے جایا جائے اور یہ پاکستانکے مسائل کا واحد حل ہے ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہفتہ ہو گیا ہے گورنر پنجاب اور خیبر پختوانخواہ آرٹیکل 105کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انتخابات کی تاریخ نہیں دے رہے ، انہیں آرٹیکل 6کے کیسز کا سامناکرنا پڑے گا،جو لوگ اس وقت طاقتور ہیں انہیں بتانا چاہتے ہیں طاقت سدا نہیں رہتی یہ آنی جانی چیز ہے ،یہ چیزیںبعد میں گلے پڑ جاتی ہے ، الیکشن کمیشن اور دونوں گورنر پاکستان کے آئین سے بغاوت کے مرتکب ہو رہے ہیں ،جب بھی موقع ملے گا گلے میں وہی رسے فٹ آئیں گے جو آئین نے دئیے ہیں،یہ خطرناک گیم کر رہے ہیں،پاکستان کو صرف چار سے چھ لوگوںکے مفادات کا ایندھن بنایا جارہا ہے ۔ملک میں عام انتخابات ہوں گے تو سیاسی اور معاشی استحکام آئے گا۔ حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم محسن نقوی کے خلاف عدالت میں ان کی جانبداری اور کرپشن کا ثبوت دیں گے ۔ جو شخص بھی نگراں سیٹ اپ کا حصہ بنا ہے ،چاہے وہ سرکاری افسر ہو اس نے غیر جانبداری کا حلف اٹھایا ہے ،اگر وہ اس حلف کی خلاف ورزی کرے گا تو اقتدار میں آتے ہی ہم پہلا کام ان کے خلاف آئین کی خلاف ورزی پر مقدمات بنانے کا کریں گے ۔ جو جمہوری عمل کے اندر مداخلت کریں گے یا اثر انداز ہونے کی کوشش کریں گے چاہے وہ ایڈ منسٹریشن کے لوگ ہوں وہ سامنے یا پس پردہ ایسا کریں گے ان پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ بنایا جائے گا ، غداری کا مقدمہ بنایا جائے گا اور ہم تب تک گھروں میں نہیں بیٹھیں گے جب تک انہیں آنے والے لوگوں کے لئے مثال نہ بنا دیں تاکہ آنے والی نسلوں میں آئندہ کسی کی عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی جرات نہیں نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا وعدہ ہے جو نگراں حکومت کا حصہ بنیں گے ان کے لئے پیغام ہے یہ بہت بڑا منصب ہے آپ پر نازک ذمہ داری ہے جسے آپ سنبھالنے جارہے ہیں اگر آپ نے جانبداری دکھائی یا اثر انداز ہونے کی کوشش کی تو قانون اور آئین جو سزا دیتا ہے شاید وہ آپ برداشت نہ کر سکیں اور ہم وہ سزا دلوا کر رہیں گے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان آج معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے، بریک ڈائون کر کے ملک کے ساتھ کھیل کھیلا گیا ۔ بریک ڈائون کا فالٹ دور کرنے میں چوبیس گھنٹے لگ گئے اور ان کی نالائقی سے ملک کا اربوں ڈالر کا نقصان ہو گیا۔یہ صرف فیتے کاٹتے اور بیرون ممالک دورے کرتے ہیں۔ملک پر بد ترین لٹیرے اور ڈاکو مسلط کئے گئے ہیں، 9ہزار کنٹینرز بند رگا ہوں پر کھڑے ہیں جس سے سپلائی چین کو بری طرح متاثر کیا گیا ہے ، انہیں ریلیز کیا جائے ، ان پر ڈیمرج بھی پڑ رہا ہے اورمعیشت کا الگ سے نقصان ہو رہا ہے، جنگوں کے دور میں اتنے برے حالات نہیں دیکھے جو ان لوگوںنے آج کھڑے کر دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب نے پہلے بھی آئین شکنی کی تو انہیں منہ کی کھانی پڑی ، ہمارا آئینی حق ہے تاریخ دی جائے ورنہ آپ دوبارہ آئین شکنی کے مرتکب ہوں گے ۔گورنر بلیغ الرحمان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے مقدمہ بنا توآپ کی رہائی کے لئے کسی نے تحریک نہیں چلانی ،(ن)لیگ کا کوئی شخص باہر نہیں نکلے ، اس لئے سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ تین ماہ چاروں صوبوں اوروفاق کے اندر تحریک انصاف کا اقتدار ہوگا بلکہ عوام کا اقتدار آئے گا اور ہم پاکستان کو دوبارہ پائوں پر کھڑا کریں گے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button