
نئی دہلی ،،بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نئی انسٹاگرام پوسٹ دیکھ کر مداح جذباتی ہوگئے۔ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آسٹریلین اوپن 2023ء کے ویمن ڈبلز میچ سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اْنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میرا آخری ڈانس ہے۔ثانیہ مرزا کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے کافی جذباتی تبصرے کیے جارہے ہیں۔مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹس میں کمی محسوس کریں گے اور ان کے شاندار ٹینس کیریئر کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے آسٹریلین اوپن 2023 کا آغاز ہونے سے پہلے یہ انکشاف کیا تھا کہ یہ ایونٹ ان کے ٹینس کیریئر کا ا?خری گرینڈ سلیم ہوگا اور اگلے ماہ دبئی میں شروع ہونے والی ڈبلیو ٹی اے دبئی چیمپین شپ کے بعد ٹینس ریٹائر ہو جائیں گی



