بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستان

یورپی یونین کی نئی پابندیوں کا خدشہ ، ایرانی کرنسی گراوٹ کا شکار

برلن ,,,یورپی ممالک جہاں ایران کے عہدیداروں پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر غور کررہے ہیں وہیں ایرانی کرنسی ریال امریکی ڈالر کے مقابلے میں کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے نئی پابندیوں کے خدشے کے پیش نظر ایرانی کرنسی بری طرح متاثر ہوئی ، گزشتہ روز ایران کی غیر سرکاری مارکیٹ میں ڈالر 447,000 ریال تک فروخت ہو رہا تھا جو ایک دن پہلے 430,500 میں فروخت ہو رہا تھا۔یورپی ممالک کے درمیان مظاہرین پر کریک ڈان کرنے کے تناظر میں 37 عہدیداروں اور تنظیموں پر پابندی عائد کرنے کے بارے میں بحث جاری ہے ، عالمی برادری میں ایران کی بڑھتی تنہائی کی وجہ مشرق وسطی میں بدامنی پھیلانے اور یوکرین میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور تباہی کا سبب بننے والے ڈرونز کی فراہمی ہے۔یورپی یونین اور ایران کے درمیان تعلقات میں حالیہ مہینوں میں تنا پیدا ہوا ہے کیونکہ جوہری مذاکرات کی بحالی کی کوششیں تعطل کا شکار ہیں۔یورپی یونین بلاک کے وزرائے خارجہ پیر کو برسلز میں پہلے سے طے شدہ اجلاس میں تہران پر پابندیوں کے چوتھے پیکج کو اپنانے پر متفق ہورہے ہیں ۔یورپی پارلیمنٹ نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد گروپ کی فہرست میں ڈالے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button