
کوئٹہ(یو این اے ) بلوچستان کی سیاسی صورتحال میں اہم تبدیلیاں رونماہونے کا امکان ہے کراچی میں سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کی رہائش گاہ پر بلوچستان عوامی پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اہم رہنماں کو دئیے گئے عشائیے میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق بات چیت کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لائحہ عمل کی تیاری سے متعلق بھی اہم فیصلے کئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق بلوچستان موجودہ سیاسی صورتحال میں اہم تبدیلیاں رونما ہونے کا امکان ہے کراچی میں سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کی رہائش گاہ پر بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی اراکین اسپیکر بلوچستان اسمبلی و قائمقام گورنر بلوچستان جان محمد جمالی،سینیٹر سعید احمد ہاشمی،عاصم کرد گیلو عبدالغفور لہڑی اور مسلم لیگ ن کے شیخ جعفر مندوخیل نے ملاقات کی اس ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کئی اہم فیصلے بھی کئے گئے ذرائع کے مطابق سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کی جانب سے بی اے پی کے ہم خیال بانی اراکین اور مسلم لیگ ن کے شیخ جعفر مندوخیل کے اعزاز میں پرتکلف عشیائیہ بھی دیا گیا تھا ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں مستقبل کے لائحہ عمل کی تشکیل سے متعلق بھی اہم فیصلے کئے گئے



