بلوچستاندنیاپاکستان

باچا خان تقریبات کا آغاز( کل) ہوگا

پشاور,, ہفتہ باچا خان 2023 کی تقریبات کا آغاز جمعہ20جنوری کو ہوگا۔ تقریبات کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ باچا خان مرکز پشاور میں صبح 10 بجے ختم القرآن کا انعقاد کیا جائے گا۔ صوبائی صدر ایمل ولی خان صبح 11 بجے تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ پارٹی کے دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریب میں کتابوں، کپڑوں اور مختلف قسم کے ثقافتی سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب میں ننگیالے پختون کے سالاران سلامی بھی پیش کریں گے اور باچا خان ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام چھاپی گئی کتابوں کی رونمائی بھی کی جائے گی۔ تقریب سے صوبائی صدر ایمل ولی خان خصوصی خطاب کریں گے۔ صوبائی صدر ایمل ولی خان نے مرکزی و صوبائی کونسل کیاراکین، پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن، ملگری استاذان اور ملگری ڈاکٹران کے عہدیداران اور کارکنان سمیت دیگر ذمہ داران کو تقریب میں بھرپور شرکت اور پورے جوش وجذبے کے ساتھ ہفتہ باچا خان منانے کی کی ہدایت کی ہے۔ تقریب کے موقع پر صوبائی صدر ایمل ولی خان میڈیا سے خصوصی گفتگو بھی کریں گے۔ یاد رہے ہفتہ باچا خان 2023 کی تقریبات مسلسل 29 جنوری تک جاری رہیں گی

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button