
بولانِ،، بولان سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث گیس لاین بحال نہ ہوسکابولان سراج آباد میںسیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث گیس لاین بحال نہ ہوسکا دھماکے سے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کاکام تاحال شروع نہ ہوسکا جس کے باعث سخت سردی میں کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر رہ گیی ایس پی بولان محمود احمد نوتیزئی نے کہا ہے کہ بولان کے علاقے سراج آباد میں گیس پائپ لائن دھماکیکا مقدمہ سوئی گیس حکام کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانہ ڈھاڈر میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے مقدمے میں دھماکا خیز مواد اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیںحکام کے مطابق گیس پائپ لائن دھماکے میں ایک کلو بارودی مواد اور ریموٹ کنڑول ڈیوائس استعمال کیاگیا جس سے پائپ لائن کا 100 فٹ حصہ متاثر ہواہ بکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم دھماکے سے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کے لیے سراج آباد پہنچ گئی ہے تاہم رات گئے تک متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کاکا م شروع نہیں ہوا ہے12 انچ قطر کی سوئی گیس پائپ لائن کی مرمت نہ ہونے سے کوئٹہ ،مچھ، پشین، زیارت، قلات اور مستونگ میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے۔



