بلوچستانتازہ ترینپاکستان

سرکاری ملازمین کی تنخواہ کے پیسے نہیں ہیں،وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان میں مالی بحران سنگین، سرکاری ملازمین کی تنخواہ کے پیسے نہیں ہیںصوبے کا مالی بحران سنگین ہوگیا ہے، صوبے کے پاس سرکاری ملازمین کی تنخواہ کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ایک بیان میں عبدالقدوس بزنجو نے وفاق سے فوری طور پر صوبے کا قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی)ایوارڈ کا حصہ جاری کرنے کا مطالبہ کرلیا ہے ۔وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجونے کہا ہے کہ پیسے نہ ہونے سے صوبے کے ترقیاتی کام ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں، شدید سردی میں سیلاب متاثرین بحالی کے منتظر ہیں، صوبے کو اس کا حصہ مل جائے تو اپنے سیلاب متاثرین کو خود سنبھال سکتے ہیں۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وزیراعظم ان کی بات سمجھ رہے ہیں لیکن متعلقہ محکمے معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہے، وزیراعظم سے اپیل ہے کہ متعلقہ محکموں کے ساتھ کوئٹہ آئیں اور مالی بحران کا خود جائزہ لیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button