بلوچستانتازہ ترین

گوادر جی پی اے انجینئرز کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان

اسلام آبادِِ گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) نے بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید کام کی جگہ پر درکار مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے نئے گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کر دیا ۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پروگرام نیشنل ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے تحت چلایا جائے گا۔گوادر پرو کے مطابق انٹرن شپس طلباء کیساتھ تازہ گریجویٹس یا ڈپلومہ ہولڈرز کے لیے ان کی بہتر ملازمتوں اور متعلقہ کاروبار کی تیاری کیلئے ایک منفرد تجربہ ہے۔ وزارت سمندری امور کے ساتھ اشتراک کردہ پلاننگ کمیشن کے خط کی تعمیل میں جی پی اے نوجوان انجینئرز کو دو منصوبوں میں جگہ دے گا۔ وہ گوادر میں 1.2 ایم جی ڈی آر او ڈی (ریورس اوسموسس ڈی سیلینیشن) پلانٹ اور جی پی اے ہاؤسنگ کمپلیکس میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ ہیں۔گوادر پرو کے مطابق صوبہ بلوچستان میں 30 سال سے کم عمر کے ڈومیسائل رکھنے والے نئے گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ انٹرن شپ پروگراموں کی مدت ایک سال ہوگی اور دس طلباء (ہر ایک پروجیکٹ میں پانچ) کا انتخاب کیا جائے گا۔ 1.2 ایم جی ڈی آر ا و ڈی پلانٹ تقریباً 12.7 ملین امریکی ڈالر کی چینی گرانٹ سے سمندر کے پانی کو صاف کرنے اور اسے گوادر شہر کے لوگوں کے لیے محفوظ بنانے کے لیے لگایا جا رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ‘جی پی اے ہاؤسنگ کمپلیکس گوادر کے لیے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ’ گوادر کا ایک اور اہم منصوبہ ہے جس کے لیے وفاقی حکومت نے مالی سالـ23 2022 کے بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے تحت 51.89 ملین روپے مختص کیے تھے۔ گوادر پرو کے مطابق جی پی اے گوادر ڈیپ واٹر پورٹ کی تعمیر، آپریشن، انتظام اور دیکھ بھال کے لیے ایک ادارہ ہے۔ پاکستان اور چین کو ملانے والی شاہراہ قراقرم کے بعد گوادر پورٹ پاک چین دوستی کی دوسری عظیم یادگار ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button