
کوئٹہ ۔خانوزئی کے قریب ٹریفک حادثہ خواتین سمیت 5افراد جابحق ہو گئے ۔ لیویز کے مطابق خانوزئی کے قریب گوال کے علاقے میں گیس ٹینکر اور تیز رفتار گاڑی کے درمیان ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 5افراد جابحق ہو گئے ۔ جاں بحق ہو نے والوں میں بلوچستان پولیس کے ڈی ایس پی مختیار حسین انکی اہلیہ اور بچے شامل ہیں ۔ لیویز نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لا شیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں مزید کاروائی جا ری ہے



