بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستان

عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کردی،

اسلام آباد،،انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی گئی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کے احتجاج اور کارسرکار میں مداخلت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔عمران خان کے وکیل بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی،وکیل بابراعوان کی جانب سے عمران خان کی آج طبی بنیادوں پرحاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اور عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کردی، عمران خان کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ سنجانی میں مقدمہ درج کیاگیاتھا

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button