
اسلام آباد ۔۔چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا فیصلہ کل منگل کو سنایا جائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے علاوہ اسدعمر، فواد چودھری اور دیگر پارٹی رہنماں کے خلاف بھی فیصلہ کل منگل کو سنایا جائیگا، الیکشن کمیشن کی جانب سے کیس کا فیصلہ کچھ عرصہ قبل ہی محفوظ کیا گیا تھا۔واضح رہے سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے اوپر قاتلانہ حملے کے باعث کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی دارخوست کر رکھی ہے



