
کوئٹہ ,,کور12بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور صوبے میں گندم بحران کے خاتمے کیلئے متحرک ہوگئے ذرائع کے مطابق کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے گزشتہ روز صوبائی سیکرٹری خوراک ایاز خان مندوخیل سے ملاقات کی اور بلوچستان گندم کی قلت وبحران سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا جس کے بعد کور کمانڈر نے نیشنل فوڈ سیکورٹی اور پاسکو کے حکام سے رابطہ کیا ذرائع کے مطابق پاسکو کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ بلوچستان میں گندم قلت ختم کرنے اور ضرورت آٹے کی فوری دستیابی اور ترسیل شروع ہوجائے گی جس سے بلوچستان میں گندم بحران دو سے تین دنوں میں ختم ہوجائے گی۔کور12بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے سیکرٹری خوراک کو ہدایت کی کہ بلوچستان کی عوام کو معیاری آٹا فراہم کرنے کیلئے محکمہ خوراک تمام تر وسائل بروئے کار لائیں



