
سکھر میں ڈاکو سستے آٹےکے اسٹال سے آٹےکے 20 تھیلے چھین کر فرار ہوگئے۔
سٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے کہا کہ سکھر میں سستے آٹے کے عارضی اسٹال پر 8 ڈاکو آٹے کے 20 تھیلے چھین کر فرار ہوگئے۔ عارضی اسٹال پر دو روز میں دو ڈکیتیاں پڑچکی ہیں، پہلی واردات میں 3 ڈاکو 45 ہزار روپےلوٹ کر فرار ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ دونوں وارداتوں کی اطلاع تحریری طور پر ڈائریکٹر جنرل فوڈ کو دی ہے، اب ہر اسٹال پر ایک پولیس اہلکارکو تعینات کیا جائےگا۔



