بلوچستانتازہ ترین

پودگلی چوک وآس پاس اسکریپ کے گودام شہر سے باہر منتقل کریں

کوئٹہ ،،،سنی علماء کونسل اور اہلسنت والجماعت بلوچستان کے امیر مولانامحمدرمضان مینگل نے اپنے جاری کردہ بیان میں حکومت بلوچستان ،پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سریاب روڈپودگلی چوک اور گردونواح میں اسکریپ کے گوداموں کو شہر سے باہر منتقل کیاجائے ،چور واردات کرکے ان گوداموں میں چھپ جاتے ہیں جس کی وجہ سے عوام کوشدیدمشکلات کاسامنا ہے ،انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز بھی چوروں کی جانب سے راہزنی کی واردات کے دوران فائرنگ سے محمد عباس کو زخمی کردیاگیاہے جو علاج کی غرض سے کراچی میں موجود ہے ،حکومت فوری طورپر اسکریپ گوداموں شہر سے باہر منتقل کرے تاکہ عوام کی مشکلات کم اور چوری کی وارداتوں میں کمی ہوسکے پودگلی چوک وآس پاس میں چوری وراہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عوام تنگ آگئے ہیں ،علاقے میں پولیس گشت نہ ہونے کی وجہ سے چوری کی وارداتیں بڑھ رہی ہے انہوںنے کہاکہ گوداموں کے مالک سے گزارش ہے کہ ان کو شہر سے باہر منتقل کرے تاکہ علاقہ مکین سکون کا سانس لے سکے ۔ان گوداموں کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں اس سلسلے میں علاقہ مکینوں نے بھی آگاہ کیاہے ۔محمدعباس مینگل کو زخمی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں فوری طورپر گرفتارکیاجائے بصورت دیگر علاقہ مکین گوداموں کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button