
کوئٹہ .پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اہل بلوچستان کے دکھوں کا مداوا پیپلز پارٹی کی سیاسی جہد کا محور رہا ہے ہم سب ملکر ان مسائل کا حل تلاش کریں گے جس کے باعث بلوچستان میں ترقی کا پہیہ جام کیا گیا ان خیالات کااظہارانہوں نے بلوچستان کے سیاسی وقبائلی شخصیات سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں سابق صوبائی وزیر طاہر محمود خان،نوابزہ میر جمال خان رئیسانی،میر مولاداد رائجہ شامل تھے اس موقع پر تینوں رہنمائوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیااس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر حاجی میر علی مدد جتک بھی موجود تھے سابق آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان کے بڑے سیاسی وقبائلی نام آج پیپلز پارٹی کا حصہ بن رہے ہیں یہ اس بات کا مظہر ہے کہ بلوچستان کی اصل سیاسی قوتیں پیپلز پارٹی کی پلیٹ فارم سے اہل بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی میں شامل ہونے والے نئے دوستوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیںاور یہ یقین دلاتے ہیں کہ مشترکہ سیاسی جمہوری جہد نہ صرف آئین کو بالادست کیا جائے گا بلکہ جمہورکے استحکام کو یقینی بناتے ہوئے بلوچستان میں ترقی کے نئے زینیں کھولیں گے۔



