بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستان

پاکستان افغانستان کے درمیان ریلوے لائن منصوبے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد…افغانستان ریلوے اتھارٹی کے سربراہ نے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی حکام کے ساتھ ٹرانس افغان ریلوے لائن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا ۔افغانستان ریلوے اتھارٹی کے سربراہ ملا بخت الرحمان شرافت نے دورہ پاکستان کے دور ان پاکستانی حکام کے ساتھ ٹرانس افغان ریلوے لائن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا، یہ منصوبہ خشکی میں گھرے ازبکستان کو پاکستانی بندرگاہوں سے ملاتا ہے، ریلوے لائن کا مزار شریف سے طورخم تک کا منصوبہ بنایا گیا ہے جو افغانستان کو عبور کرکے وسطی ایشیا کو جنوبی ایشیا سے جوڑے گا۔افغان ریلوے کے سربراہ نے پاکستانی حکام کو یقین دلایا کہ افغانستان ٹرانس افغان ریلوے کے تکنیکی مطالعات کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔پاکستانی حکام نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس عمل کو تیز کرنے کیلئے مکمل ریسرچ کے ساتھ شروع کیا جائے گا جب اس راستے کی تعمیر مکمل ہو جائے گی تو یہ پاکستان کو وسطی ایشیا سے جوڑنے والا قریب ترین، سب سے سستا اور محفوظ ترین کوریڈور بنائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button