
کوئٹہ،،بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء وترجمان سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا سوشل میڈیا پر کوئی آفیشل آکائونٹ نہیں ہے چند عناصربی اے پی کے نام پر غلیظ پروپیگنڈا کر کے مہم چلا رہے ہیں جن کو بخوبی جانتے ہیں پہلے بھی متحد تھے اور آج بھی میر عبدالقدوس بزنجو کے بطور وزیراعلیٰ اور پارٹی سربراہ کی قیادت میں اکھٹے ہیں ہر پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ ہوتی رہتی ہے کسی کے آنے یا جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا سیاست میں پارٹیوں کے اندر لوگوں کے آنے جانے کا سلسلہ جاری رہتا ہے پر زور مذمت کرتا ہوں کہ ایک فیک اکائونٹس کے ذریعے پارٹی رہنمائوں کے خلاف غلیظ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جو کسی کو زیب نہیں دیتا چیلنج سے کہتا ہوں کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں کسی کا قدآور شخصیت کو زیب نہیں دیتا کہ وہ ایک ذمہ دار پوسٹ ہونے کے باوجود نوکریاں بھیجنے کے حوالے سے بیان دیں ثبوت لائیں تو متعلقہ وزیر کے خلاف وزیراعلیٰ بلوچستان فوری کارروائی کرینگے ۔



