
کراچی ,پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا اسکواڈ کراچی پہنچ گیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے 5کھلاڑی دبئی کے راستے امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 600 سے کراچی پہنچے ہیں، ان کا کراچی ایئر پورٹ پر حکام نے استقبال کیا۔کیوی کھلاڑیوں کو خصوصی حفاظتی انتظامات کے تحت ہوٹل پہنچایا گیا۔شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین ون ڈے سیریز 9 جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو گی



