
سرینگر:- پیپلز ریزسٹنس الائنس کے سینئر حریت لیڈر اور اسلامی تنظیم آزادی جموں و کشمیر کے چیرمین عبدالصمد انقلابی کی والدہ محترمہ کے دار فانی سے رخصت ہونے کے موقع پر پاکستان, آزاد جموں و کشمیر, مقبوضہ جموں وکشمیر اور دنیا کے دیگر ممالک میں بسنے والے سرکردہ دینی, سیاسی, سماجی, سرکاری و غیر سرکاری شخصیات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے براہ راست, فون, اخبار, ای میل, واٹس ایپ, فیس بک, ٹیوٹر اور پرنٹ و الیکڑانک میڈیا کے ذریعہ سے سوگواروں کے گھر والوں اور آر پار تنظیم کے ذمہ داروں و کارکنان سے تعزیت پرسی کی اور سوگواروں کی ڈھارس بندھائی سینئر حریت رہنما عبدالصمد انقلابی 30 سے زیادہ مرتبہ بھارتی قید خانوں میں غیر قانونی طور بند رہ چکے ہیں اور 22 اپریل 2022 سے تا حال غیر قانونی طور پر بھارتی کی ریاست اترپردیش کی بدنام زمانہ وارانسی سنٹرل جیل میں تنگ و تاریک سنگل سیلنگ سیل میں پابند سلاسل ہیں ۔ عبدالصمد انقلابی کو 1989 سیاب تک 30 سے زائد مرتبہ جیل میں بند رہنے پر کشمیر کے نیلسن مینڈیلا کا خطاب بھی دیا گیا ہے کیونکہ ان 30 برسوں میں جب بھی ان کے گھر میں کوئی خوشی یا غم کا موقع آیا تو عبدالصمد انقلابی ہر دفعہ جیل میں بند ہی تھے اور انھیں ایسے موقعوں پر اپنے گھر والوں کے ساتھ خوشی یا غمی میں شرکت کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔ سوگواروں نے تمام اندرون و بیرون ملک ان حضرات کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے گھروں, مدارس , مساجد, سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور دیگر مقامات پرمرحومہ و مغفورہ کیلئے قران خانی, فاتحہ خوانی اور خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا ہے۔



