
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ گوادر کی ترقی پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا اور وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو گوادر کے مسائل کو خود مانیٹر کر رہے ہیں ہیں الحمدللہ گوادر میں امن وامان اور معمولات زندگی بحال ہوچکا ہے جس پر میں گوادر کے نوجوانوں سول سوسائٹی،اود گوادر کی خواتین کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے حکومت کا ساتھ دے کر شرپسند اور ذاتی مفادات حاصل کرنے والے لوگوں کے عزائم کو ناکام بنا دیا میں ہم مشکور ہوں ان تمام لوگوں کا جنہوں نے گوادر میں امن بحال کرنے میں ہمارا ساتھ دیا ہم اسی طرح گوادر کے باقی تمام مسائل کو بھی مل کر حل کریں گے جس میں ماہی گیروں کے مسائل کو جلد از جلد حل کریں گے انہوں نے کہا کہ گوادر میں محکمہ فشریز نے ٹرالرز مافیا کے لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور اس ضمن میں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو گوادر کی موجودہ صورتحال کو حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ہیں تاکہ گوادر کے عوام کا مسئلہ جلد از جلد حل ہو انہوں نے کہا کہ ہمیں اس دوران ایک نوجوان کی شہادت جو کہ شرپسندوں کی وجہ سے ہوئی اس پر ہمیں افسوس ہے ہم ایسے پرامن شہر کو کسی بھی شرپسند کو اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ شہر کا پرامن ماحول کو خراب کرے آئندہ جو بھی گوادر کی ترقی امن اور سلامتی کے ساتھ کھیلے گا یا غریبوں کے مستقبل کے ساتھ اسے کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ کہ گوادر میں معمولات زندگی کی رونقیں بحال ہوگئیں ہیں مقامی ہوٹلوں میں لوگوں کا آنا جانا،بحری جہازوں بجی لنگر انداز ہوئے ہیں اور گوادر کی معمولات زندگی بحال ہوچکی ہیں



