بلوچستان

نیشنل پارٹی بلوچستان کے غریب عوام کی جماعت ہیں

نیشنل پارٹی ہزارہ ٹاؤن کے رہنماء کاشف حیدری

کوئٹہ نیشنل پارٹی ہزارہ ٹاؤن کے رہنماء کاشف حیدری نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے غریب عوام کی جماعت، عوام کیلئے نیشنل پارٹی کے دروازے ہمیشہ کُھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے قائدین نے اپنے دور حکومت میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے بلوچستان کی عوام دوست جماعت چکی۔ دوسری جانب موجودہ دور حکومت میں عوام بنیادی سہولیات یہ محروم، عوامی نمائندوں کیجانب سے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اور عوامی ترجیحات کو پس پشت ڈال کر آنیوالے انتخابات کی تیاری کی جارہی ہیں اور اقتدار کی جنگ لڑرہے ہیں۔ یہاں سردی میں کی شدت میں اضافے کھ ساتھ ہی گیس بندش، بجلی کی غیر اعلانیہ بندش و دیگر بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا اور موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے غیر سنجیدہ، عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے جسکی موجودہ بلوچستان حکومت کسی صورت اہل نہیں، عوامی مسائل کے حل کیلئے عوام نیشنل پارٹی کا ہاتھ مضوط کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں آئے ہوئے ہزارہ ٹاؤن کے رہائشی وفد کو نیشنل پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ہزارہ ٹاؤن کے کارکن سید عباس علی، قاسم، امیر علی، محمد ابراہیم، سید نور آغا، انجینئر علی رضا، زیشان علی اور ہزارہ ٹاون کے دیگر رہائشی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں بلوچستان حکومت عوامی مسائل کیلئے مکمل طور غیر سنجیدہ ہے، جبکہ منتخب عوامی نمائندے عوامی مسائل سے بے خبر، آنیوالے انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام بنیادی سہولیات سے سراسر محروم ہے مگر حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ گیس پریشر میں کمی، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ روز کا معمول بن گیا ہے، عوام آئے روز اپنے بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کیلئے سراپا احتجاج ہیں جبکہ موجودہ بے حس حکومت کے کانوں پر جو تک نہیں رینگ رہی، انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں پارٹی نے اپنے دور حکومت میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے بلوچستان کی مقبول ترین جماعت ببنے کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پر بھی مقبول ترین جماعت بن کر ابھر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے عملی حل کیلئے عوام نیشنل پارٹی کا ہاتھ مضبوط کریں اور نیشنل پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانیں میں اپنا کردار ادا کریں۔

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button