سیدنا ابوبکر صدیق کی یوم وفات سرکاری سطح پر منایا جائے

تمام مسلمانوں سے شرکت کی اپیل کرتے ہیں

Goonj Live
Goonj Live
3 Min Read

سنی علما کونسل بلوچستان کے سربراہ مولانا رمضان مینگل نے کہا کہ خلیفہ بلافصل امیر الممنین سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم وفات پر عام تعطیل کا اعلان کر کے سرکاری سطح پر منایا جائے۔ سب سے پہلے توحید ورسالت کا اقرار صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ نیکیا اس وجہ سے امت کامسلم اول قرار پایا تمام امت مسلمہ کا اتفاق ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ انبیا کے بعدسب سے افضل ہیں ۔ سنی علما کونسل 22جمادی الثانی ۔ 15جنوری کو صوبہ بھرمیں مدح صحابہ ومطالباتی جلوس نکالیں گی کوئٹہ میں 15جنوری بروز اتوار ایک بجے جلوس خلفائے راشدین چوک اکرم اسپتال سے تاپریس کلب کوئٹہ نکلے گا تمام مسلمانوں سے شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سنی علما کونسل بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا محمد رمضان مینگل۔ صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ثنااللہ فاروقی مرکزی رہنما حافظ محمد قاسم فاروقی۔ صوبائی رہنمامفتی کلیم اللہ حیدری۔امین اللہ مجاہد ضلعی صدر مولانا عبد الرحیم ساجد۔ جنرل سیکرٹری حافظ محمد ایوب معاویہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیاانہوں نے کہا کہحضور ۖ نے ارشاد فرمایا کہ تحقیق سب سے زیادہ اپنے رفاقت اور اپنے مال سے مجھ پر احسان کرنے والے ابوبکر۔ رض ہیں اگر میں خدا کے سوا کسی کو خلیل بناتا تو ابوبکر کوبناتا لیکن ان سے اسلامی اخوت اور محبت ہے مسجد نبوی ۖ میں سوائے ابوبکرصدیق۔رض۔ کے کسی اور کاکھڑکی باقی نہ رکھی جائے۔ ترمزی شریف کی حدیث پاک ہے حضور ۖ نے ارشاد فرمایا کہ میں نے ہر ایک شخص کے احسان کابدلہ چکا دیا ہے سوائے ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے احسان کے بیشک ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے احسانات اس قدر کہ اللہ تعالی ھی قیامت کے دن ان کابدلہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امیر الممنین خلیفہ بلافصل یارغاومزار امام الصحابہ سیدنا ابوبکر صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ اپناتن من مال ودولت سب کچھ تاج دار ختم نبوت سیدالکونین امام الانبیا والمرسلین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم پر قربان کر دیا ھم صدیق اکبر ودیگر تمام صحابہ کرام واھلبیت عظام پر اپنا سب کچھ قربان کرینگے ھم حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیںکہ 22جمادی الثانی یوم وفات خلیفہ اول امیر الممنین سیدنا ابوبکر صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ آخر میں انھوں نے کہا کہ 15جنوری بروز اتوار بعد نماز ظہر سنی علما کونسل کوئٹہ کے جانب سے مدح صحابہ ومطالباتی جلوس خلفائے راشدین چوک اکرم اسپتال سے تاپریس کلب کوئٹہ تمام اہل اسلام سے شرکت کی اپیل کرتے ہیں کہ جلوس میں شریک ہوکر محبت صحابہ کاثبوت دیں

Share this Article
Leave a comment