
کوئٹہ ::؛صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو کا کہناہے کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کے حوالے سے قائم کردہ کمیشن عدالتی احکامات کی روشنی میں بنایاگیا ہے جس پر کسی سیاسی جماعت کی جانب سے تنقید کرنا بلاجواز ہے کمیشن میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور ارکان اسمبلی کو شامل کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ کمیشن کا قیام بدنیتی پر مبنی نہیں لہذا کمیشن پر اعتماد کرکے بلوچستان کے سنگین مسلئے کا حل تلاش ہر بلوچستانی ذمے داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے حوالے قائم کردہ کمیشن پر سوالات اٹھانے کے بجائے اس سنگین اور اہم نوعیت کے مسلئے کو سب کو ملکر کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ مسلئے کا حل ممکن ہوسکے صوبائی وزیرداخلہ نے بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر قائم کردہ کمیشن پر بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی جانب سے اتھائے اعتراضات اور سوالات پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا سردار اختر مینگل کی جانب قائم کردہ کمیشن اور بلوچستان حکومت کی جانب سے قائم کیا گیا کمیشن کا مقصد ایک ہی ہے کہ لاپتہ افراد کا مسلۂ جلد حل کیا جائے مگر بلوچستان حکومت کی جانب سے قائم کمیشن پر سوالا ت اٹھا کر لوگ خود ہی مشکوک بنارہے ہیں اور کمیشن پر اعتراضات اٹھاکر سیاسی مقاصد حاصل کرنے بجائے تمام کمشنز اپنا پنا کام جلد مکمل معاملے کی حل کرطرف جائے تو یہ سب سے بہتر عمل ہوگا انہوں نے کہ بلوچستان حکومت روز اول سے لاپتہ افراد کے معاملے سنجیدگی کا مظاہر ہ کررہی اس حوالے سے کئی مرتبہ لاپتہ افراد اہل خانہ اور تنظیم ملاقاتیں بھی کی گئی ہے کافی حد لاپتہ افراد کے حوالے لواحقین کو مطمئن بھی کیا گیا ہے .
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



