
کوئٹہ؎ ،،پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے ممتاز سیاسی رہنمائوں ارکان اسمبلی میر ظہور بلیدی، میر سلیم کھوسہ، میر عارف جان محمد حسنی، میر اصغر رند، میر عبدالرئوف رند،میر فائق جمالی، سردارزادہ فیصل جمالی،آغا شکیل درانی،عبید گورگیج،میر ولی محمداور دیگر کو پی پی پی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکی شمولیت سے پارٹی بلوچستان میں مزید فعال اور منظم ہو گی۔ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں بلوچستان کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ بلوچستان کیے سیہاسی قائدین دیگر جماعتوں سے مایوس ہو کر اب پاکستان پیپلز پارٹی کا رخ کر رہے ہیں جس کے دو ررس نتائج مرتب ہونگے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان بی بی شہید کے سب سے قریب تھا اور بلاول بھٹو زرداری بھی بلوچستان کو اہمیت دے رہے ہیں، بلوچستان کے گمبھیر مسائل کا حل بھی پی پی پی کے پاس ہی ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ کریگی اور عوام کو انکے جائز حقوق دلا کر رہے گی۔انہوں نے کہا کہ مزید سیاسی اکابرین بھی پارٹی قیادت سے رابطے میں ہیں اور جلد شمولیت کا اعلان کرینگے
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



