بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستانکھیل

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا آخری ٹیسٹ میچ4 جنوری سے شروع ہوگا

سڈنی ،،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 سے 8 جنوری تک سڈنی کرکٹ گرائونڈسڈنی میں کھیلا جائے گا، آسٹریلیا کو مہمان جنوبی افریقا کی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ایم سی جی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 182 رنز سے شکست دی تھی۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دو میچز کھیلے جا چکے ہیں جو آسٹریلیانے اپنے نام کر لئے ، ڈین ایلگر پروٹیز ٹیم کو لیڈ کررہے ہیں ،میزبان کینگروز ٹیم کو مایہ ناز فاسٹ بائولر پیٹ کمنز لیڈ کررہے ہیں ۔ دونوں ٹیموں کے سیریز کاتیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 سے 8 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ون ڈے سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا دوسرا ون ڈے 14 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 17 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button