
کراچی ،،پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی بڑی صاحبزادی کی شادی کی مصروفیات کے باوجود نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے۔سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصی کی شادی کی تقریبات کا آغاز جمعہ کی شب رسم حنا سے ہورہا ہے، وہ ناصر نصیر خان سے رشتہ ازدواج میں بندھنے جارہی ہیں۔عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد خان آفریدی اپنے ہونے والے چھوٹے داماد اور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ نیشنل اسٹیڈیم پہنچے اور پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری کراچی ٹیسٹ کے چوتھے دن چائے کے وقفہ کے بعد کا کھیل دیکھا۔شاہد خان آفریدی نے میڈیا گیلری میں میں صحافیوں سے مختصر گفتگو بھی کی دوسری جانب شاہین آفریدی 3 فروری 2023کو سپر اسٹار شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو رہے ہیںشاہین آفریدی اور انشا کا نکاح ہو رہا ہے جبکہ رخصتی بعد میں ہوگی، شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصی آفریدی کی شادی اس سے چند ماہ قبل ہوگی



