بلوچستانتازہ ترینپاکستانکھیل

کراچی چمن گڈوِل باکسنگ سیریزکا شاندارآغاز،

کراچی ،،کراچی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے تعاون سے5روزہ کراچی چمن گڈوِل باکسنگ سیریزکے افتتاحی مقابلے استاد عبداللہ بلوچ باکسنگ اسٹیڈیم میں باقاعدہ شروع ہو گئے افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق سائوتھ ایشن برونز میڈلسٹ عبدالروف قریشی نے اپنے دست مبارک سے سیریز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔انہوں نے سیریز میں حصہ لینے والے باکسروں سے کہا کے وہ محنت ولگن سے اپنی کامیابی کو یقینی بنائے ۔انہوں نے کہا کہ کھیل دوستی اور محبت بڑھانے کا بہترین زریعہ ہے ۔اس موقع پر ،کراچی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے نائب صدر مہر بخش کوچ،جنرل سیکریٹری عبدالرزاق بلوچ ، سابق انٹر نیشنل باکسرشیر محمد بلوچ،امین بلوچ ،رحیم جان بابا اور بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے بشیر خان اچکزئی موجود تھے ۔ جبکہ ریفری ججز کے فرائض محمد رستم،جمیل خان، مراد بخش،یونس قمبرانی،نواب بلوچ،نیازمحمد ،عبدالوحید درویش نے انجام دیئے۔پہلے دن کل 12مقابلے ہوئے یوتھ کلاس 48کلوگرام میںشیرازنے محمد حسن کو3-0سے،مصدق نے ابوہریرہ کو2-1سے،نصیرعلی نے سفیان لیاقت کو2-1سے،حارث نے زین الابدین کو3-0سے،57کلوگرام میں نوراللہ نے مہراللہ کو3-0سے،60کلوگرام میں مہراج نے حنظلہ کو2-1سے ہرادیا۔سینئر کلاس کے48کلوگرام میںنبیل (کراچی)نے اصمت اللہ (چمن)کو3-0سے،51کلوگرام میںمنیرکچھی(کراچی)نے اسداللہ(چمن)کو3-0سے،54کلوگرام میں شعیب (چمن)نے صابراومانی(کراچی) کو3-0سے،63.5کلوگرام میںمطیع اللہ(چمن)نے احتشام اللہ(کراچی)کو 3-0سے ہرادیا

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button